پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن

سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن

ویب ڈیسک: سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی، جس پر پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئے پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کابل پہنچ گئے، پرتپاک استقبال کیا گیا