ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے صیہونیوں پر میزائل داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ کارروائی کے دوران تل ابیب کو نشانہ بناتے ہوئے ایرانی بیلسٹک میزائل سے حساس اسرائیلی تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ایک بیلسٹک میزائل نے آج صبح وسطی تل ابیب کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں اور قریبی بلند و بالا عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے کو اسرائیل کے معاشی اور سیاسی مرکز پر ایران کا اب تک کا سب سے شدید اور براہ راست حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کا اصل ہدف گیو یام ٹیکنالوجی پارک میں واقع اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ انٹیلیجنس سینٹر (IDF C4I) اور انفارمیشن کیمپ تھا، تاہم تل ابیب کو نشانہ بناتے ہوئے ایرانی بیلسٹک میزائل سے حساس اسرائیلی تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیام، جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اس دوران زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں منتقل کیا جا رہا ہے۔
