جنازے کے دوران فائرنگ

کوہاٹ، جنازے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ دوسری طرف اس واقعہ میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 7 خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی پر پیش آیا ہے اور ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی و صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 30ہزار روپے کا بڑا فرق ،ملازمین پریشان