ہری پور میں بھی خیبرپختونخوا ہاوس

ہری پور میں بھی خیبرپختونخوا ہاوس تعمیر کا فیصلہ ، تخمینہ50 کروڑ لگایا گیا ہے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد، مردان اور ڈی آئی خان کے بعد ہری پور میں بھی خیبرپختونخوا ہاوس تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کی دستاویز کے مطابق ہری پور کے انتہائی پرفضاء اور خوبصورت مقام مکھنیال میں خیبر پختونخوا ہائوس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 50کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے.
خیبر پختونخوا ہائوس مکھنیال کی تعمیر کیلئے آئندہ برس کے ترقیاتی پروگرام میں 25کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں اور اسے دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پرانے سرکٹ ہاوس کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے اسے خیبر پختونخوا ہائوس بنانے کا کام بھی جاری ہے جسے آئندہ برس مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکٹ ہائوس کی اپ گریڈیشن پر 40کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت شانگلہ ٹاپ کے پرفضا ء مقام پر ریسٹ ہائوس بھی تعمیر کررہی ہے جس کیلئے تقریبا چار کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد، مردان اور ڈی آئی خان کے بعد ہری پور میں بھی خیبرپختونخوا ہاوس تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

مزید پڑھیں:  مون سون بارشوں سے پنجاب میں 103 شہری جاں بحق، 393 زخمی ہوئے ہیں