نیب نے اعظم سواتی کو طلب

کوہستان کرپشن سکینڈل، نیب نے اعظم سواتی کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک: کوہستان کرپشن سکینڈل میں نیب نے اعظم سواتی کو طلب کرلیا ، تفصیلات کے مطابق کوہستان کرپشن سکینڈل میں تحریک انصاف کے رہنما سابق سینیٹر و سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو قومی احتساب بیورو نے نوٹس جاری ان کی فرم کا سال 2024کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے رہنما محمد اعظم سواتی کو کوہستان کے ضلعی اکاؤنٹس آفس کے افسروں اور دیگر افراد کے خلاف ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے.
نیب کے مطابق یہ تحقیقات حکومتی فنڈز کی غیرقانونی واپسی اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت شروع کی گئی ہیں،نیب کی جانب سے اعظم سواتی کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد بیورو نے نیشنل احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 19 کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
اعظم سواتی کے پاس اس کیس سے متعلق اہم دستاویزات موجود ہیں ،انہیں 23 جون کو صبح 11 بجے نیب کے پشاور دفتر میں پیش ہونے اور اپنی فرم کوہستان ایسوسی ایٹس اینڈ بلڈرز کوسال 2024 میں موصول رقم کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے واضح کیا ہے کہ اگر اعظم سواتی اس نوٹس کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے تو بیورو کو نیشنل احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ یاد رہے کہ کوہستان کرپشن سکینڈل کے حوالے سے نیب نے اعظم سواتی کو طلب کر لیا.

مزید پڑھیں:  ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع