پری مون سون بارشوں کا سلسلہ

پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان، یہ سلسلہ 23 جون تک وقفے وقفے تک جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے، 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہنے والے اس دوران خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی 20 جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔
20 سے 23 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور پشاور سمیت درجنوں اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  فتنہ الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی، 9مسافر اغوا کے بعد شہید