وزیر زادہ کی تین ہفتے کی

وزیر زادہ کی تین ہفتے کی عبوری ضمانت منظور، وفاق سے مقدمات کی تفصیل طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے وزیر زادہ کی تین ہفتے کی عبوری ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ساتھ وفاق سے مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔
وزیر اعلی کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر پر سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
عدالت کی جانب سے وزیر زادہ کی تین ہفتے کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے وفاق سے مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئی۔
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ وزیر زادہ پر اسلام آباد میں مقدمات درج ہے جس کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے، درخواست گزار عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔
اس پر عدالت نے درخواست گزار کو تین ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے وفاقی حکومت سے مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  اہم اتحادی جماعت الگ ہونے پر نیتن یاہو کا تخت ہلنے لگا