پشاور میں نوجوان قتل

پشاور میں قتل مقاتلے کی دشمنی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ سوڑیزئی میں قتل مقاتلے کی دشمنی پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا ۔
مدعی نور الحق ولد فضل قادر سکنہ موسیٰ زئی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرا بھتیجا محمد عاصم ولد رازق خان کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر گاؤں جارہے تھے کہ ملزمان اسد ولد شیراز ،عمران ولد حنیف ساکنان ارمڑ ،قابل شاہ ولد ظاہر شاہ ساکن مٹہ بچے اور سلطان شاہ ولد محمود شاہ ساکن شگہ بچے نے ہم پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں میرا بھتیجا 18سالہ فضل رازق گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ میں بال بال بچ گیا ۔
مدعی نے وجہ عناد یرینہ دشمنی بتائی ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پولیس سٹیشن منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں بارشوں سے 123افراد جاں بحق، مون سون کے سپیل کی پھر وارننگ