پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ

پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے ۔
سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلبا کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی اس موقع پر طلبا کی جانب سے پاک فوج کے ترجمان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔
نشست میں شریک طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
طلبا کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔
طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن ہوں۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد

مزید پڑھیں:  جمشید دستی کی خالی سیٹ پرضمنی انتخاب 10 ستمبرکو ہوگا