سکول باؤنڈری سے محروم

خیبرپختونخوا میں ہزاروں زائدسکول باؤنڈری وال اور دیگر سہولیات سے محروم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں ہزاروں سکولوں کا باؤنڈری وال اوردیگر سہولیات سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبیہ شاہد نے کہاکہ سی ایم سیکرٹریٹ کے اخراجات ترقیاتی اخراجات سے 12 فیصد زیادہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی ہے کہ صوبے کو مقروض کر دیا گیا ہے، سالانہ صوبے کی آمدن 8 فیصد سے کم ہے جبکہ اخراجات 12 فیصد سے بڑھ چکے ہیں،فنڈز کا عدم استعمال حکومت کی نااہلی ہے۔
صوبیہ شاہد نے مزید کہا کہ ایلیمنٹری ایجوکیشن کا گزشتہ سال بجٹ 336 ارب روپے تھا، جس میں سے صرف 14 فیصد استعمال ہوا، ڈھائی ہزار اسکول باونڈری وال اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی اپنے حلقے کی گومل یونیورسٹی میں تنخواہیں نہیں ملی ہیں، ریگی ماڈل ٹاون زون 1 اور 2 میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے،رمضان پیکج کے نام پر 10 ارب روپے بطور رشوت ورکرز کو دیے گئے۔
صوبیہ شاہد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے خود کہا کہ جو کرپشن کرے یا رشوت لے گا اس کے سر پر اینٹ مارو۔ وزیر اعلی خود عورتوں کی طرح بددعائیں دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دریائے سوات کنارے تعمیرات اور این او سی بارے انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ