ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹریبونل کے دو ممبران

خیبرپختونخوا کابینہ نے ایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹریبونل کے دو ممبران کو برطرف کردیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کابینہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ایم ٹی آئی)اپیلیٹ ٹریبونل کے دو ممبران کو باہمی تنازع اور غیر مناسب رویے کے باعث عہدوں سے برطرف کرنے منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے سماعت کے دوران پیش آنے والی تلخ کلامی اور نازیبا زبان کے استعمال پر دونوں ممبران کے خلاف کارروائی کی تجویز دی تھی۔
متاثرہ ممبران طارق منصور اور عبدالغفور قریشی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران جھگڑا ہوا، جس کے بعد طارق منصور نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری صحت کو بھیج دیاجو باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔
کابینہ نے دونوں ممبران کو عہدوں سے ہٹانے کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ آگاہی بھی جاری کر دی ہے، جبکہ محکمہ صحت نے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  یہود و ہنود کا گٹھ جوڑ اور مودی کی دفاعی کرپشن پھر بے نقاب