ویب ڈیسک: نوشہرہ میں دریائے کابل میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پہلا واقع نوشہرہ کلاں میں پیش آیا جہاں دریائے کابل کے کنارے بھینسیں چرانے والا ایک نوجوان نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا۔
ذیشان نامی نوجوان روزمرہ معمول کے مطابق بھینسیں چرانے کے دوران دریا میں نہانے کے لئے اترا تاہم تیز پانی کے بہاؤ کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب گیا۔
اسی طرح دوسرے واقعے میں کشتی پل کے قریب دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب گیا۔
ڈوبنے والے شخص کی شناخت مہربان کے نام سے ہوئی ،ریسکیو نوشہرہ کے غوط خور ٹیم نے ڈوبنے والوں میں سے مہربان گل نامے کی نعش نکالی جبکہ ذیشان نامی نوجوان کی تلاش جاری ہے ۔
تیسرے واقعے میں نوجوان نے پل سے دریائے کابل میں چھلانک لگائی جوکہ ڈوب کرلاپتہ ہو گیا ۔
ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم کی جانب سے نوجوان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ برسات کے موسم اور پانی کے بہائو میں شدت کے پیش نظر دریا اور ندی نالوں میں نہانے سے گریز کریں ۔
