سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں کو 26جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
رجسٹرار آفس نے کیس مقرر ہونے کی کاز لسٹ جاری کی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 26 جون کو ہو گی۔
کاز لسٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کو اسلام آباد احتساب عدالت نے بانی اور بشری بی بی کو سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ اور رستم میں فائرنگ واقعات، نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی