ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پرحملے کی منظوری سے متعلق وال اسٹریٹ جرنل (WSJ)کی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وال اسٹریٹ جرنل کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچتا ہوں۔
یہ بیان WSJ کی رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے امریکی منصوبے کے تحت ایران پر ممکنہ حملے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق خطرات کے تناظر میں کیا گیا تھا۔
ٹرمپ کی تردید ایسے وقت میں آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح تصادم جاری ہے اور خطے میں امریکی کردار اور ممکنہ مداخلت پر شدید بحث چھڑ چکی ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، ٹرمپ کی یہ وضاحت یا تو حقیقت میں کسی فیصلے کی تردید ہے یا پھر موجودہ انتخابی ماحول میں سیاسی دبا سے بچنے کی کوشش ہے ۔
