ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل ترکیہ جائیں گے ۔
وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 51ویں ا اجلاس میں شرکت کریں گے، دو روزہ اجلاس 21اور22 جون ہورہا ہے۔
اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی اور مشرق وسطی کی صورتحال پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار ایران خطے کی صورتحال پر پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش اور فلسطین کاز کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
وزرات خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار بین الاقوامی برادری کو بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے پر زور دیں گے، اس کے علاوہ سائیڈ لائنز پر دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
