ایران کیخلاف ایٹمی ہتھیاروں کی کوشش

ایران کیخلاف ایٹمی ہتھیاروں کی کوشش کا ثبوت نہیں ملا : آئی اے ای اے

ویب ڈیسک: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار بنانے کی کسی منظم کوشش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
گروسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی تک ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ایران نے منظم انداز میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی ہو۔
آئی اے ای اے کے سربراہ کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی کشیدگی جاری ہے، اور مغربی میڈیا و سیاست دان ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات دہرا رہے ہیں۔
ایرانی حکام گروسی کے اس بیان کو اپنی پالیسیوں کی بین الاقوامی سطح پر تصدیق قرار دے رہے ہیں، جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف مغرب کے لیے ایک سفارتی دھچکہ اور ایران کے خلاف جنگی جواز کو کمزور کرنے والا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دوسری عالمی جنگ کے بعد برطانیہ اور جرمنی کے درمیان پہلا معاہدہ