جنرل مجید خادمی نئے انٹیلی جنس سربراہ

جنرل مجید خادمی پاسداران انقلاب کے نئے انٹیلی جنس سربراہ مقرر

ویب ڈیسک: ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی کی شہادت کے بعد جنرل مجید خادمی کو نیا انٹیلی جنس سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نئے مقرر ہونے والے انٹیلی جنس سربراہ جنرل خادمی پہلے وزارتِ دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور حساس سیکیورٹی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
تقرری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے تہران پر حملے کیے تھے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کے کئی سینئر افسران شہید ہوئے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اتوار کے روز کیے گئے اسرائیلی حملے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور ایک اور اعلی افسر جنرل محسن باقری شہید ہوئے تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنرل مجید خادمی کی تقرری ایران کے انٹیلی جنس نیٹ ورک کی فوری بحالی اور اسرائیلی خطرات کا مثر جواب دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر الزامات ،خود تحریک چلانے کا مشورہ بھی دیا