ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباء کا احتجاج، آج ہونے والا پرچہ منسوخ کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہری پور کے گیٹ کے باہر طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کردی اور کسی کو یونیورسٹی میں داخل نہیں ہونے دیا ۔
یونیورسٹی کے طلبا نے بجلی کی عدم فراہمی پر گزشتہ رات کو 7گھنٹوں سے زائد شاہراہ ریشم کو بند رکھا ،احتجاج کے دوران کار سے ٹکر مار کر چار طلبا کو زخمی کرنے والے ڈرائیور کی عدم گرفتاری پر طلبا نے یونیورسٹی کا گیٹ بند کردیا ۔
طلباء نے موقف اختیار کیا کہ احتجاج کے باعث یونیورسٹی میں آج ہونے والا پیپر مسنوخ نیا شیڈول جاری کیا جائے گا ،کار ڈرائیور کی گرفتاری اور بجلی بحال ہونے تک یونیورسٹی میں کسی کو داخل نہیں دیں گے ۔
یونیورسٹی ا نتظامیہ کے مطابق آج کینسل کیے جانے والا پیپر پیر روز ہوگا ۔
