ویب ڈیسک:اسرائیل میں سائرن بجتے ہی ٹی وی پر تجزیے کرتے ہوئے اینکرز اور مہمان براہ راست نشریات چھوڑ کر بھاگ نکلے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی نیوز چینل 14کی نشریات کے دوران ایران کے میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو اسٹوڈیو میں موجود اینکرز اور مہمانوں پر خوف طاری ہوگیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کی جس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا اسرائیلی ٹی وی پر ایک براہ راست مباحثے کے دوران ایران کے آنے والے میزائلوں کے خطرے کی اطلاع کے لیے جیسے ہی سائرن بجے تو میزبان اور مہمان فورا اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام روک دیا گیا۔
جب کہ کچھ روز قبل ایرانی نیوز چینل کی لائیو نشریات کے دوران بھی اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں خاتون نیوز اینکر سحر امامی کی ہمت دیدنی تھی۔
انہوں نے جرات کا مظاہرہ کیا اور خوفزدہ نہیں ہوئیں بلکہ حملے کی تھوڑی ہی دیر بعد واپس آئیں اور نشریات کا دوبارہ آغاز کیا۔
