پری مون سون کا آغاز

ملک بھر میں پری مون سون کا آغاز ،گرمی کی شدت میں کمی متوقع

ویب ڈیسک: ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 23 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
صوبہ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں بھی کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کی حدود میں چند روز قبل پری مون سون سسٹم داخل ہوا تھا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ نےمخصوص نشستوں پرحلف برداری کیلئےگورنر خیبرپختونخوا کو نامزد کردیا