غربت اور پسماندگی عالمی امن

غربت اور پسماندگی عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں، پاکستان

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پا کستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غربت، پسماندگی اور تنازعات کے عالمی امن پر اثرات سے متعلق مباحثہ کے دوران کہا ہے کہ غربت اور پسماندگی عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی، انسانی حقوق اورامن آپس میں جڑے ہوئے ہیں اورجب تک ان مسائل کا منصفانہ حل تلاش نہیں کیا جاتا، پائیدارامن ممکن نہیں۔
عاصم افتخار نے زور دیا کہ ایک منصفانہ عالمی معاشی نظام قائم کیا جائے، ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں نرمی کی جائے۔
موسمیاتی فنانسنگ کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی امداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ دنیا کو حقیقی امن کی جانب بڑھایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب دشمنی ہے، مولانا عبدالحق ثانی