ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں راہزنوں کا مکمل راج قائم ہو گیا، حیات آباد میں دن دیہاڑے ماں بیٹے کو لوٹ لیا گیا ۔
واقعہ حیات آباد فیز 6ڈی چوک کے قریب پیش آیا جہاں مسلح راہزنوں نے ٹیکسی گاڑی روک کر والدہ کے ہمراہ لاہور اڈہ جانے والے شہزاد حسن ساکن حیات آباد کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ گیا ۔
موٹر سائیکل مسلح راہزن ٹیکسی گاڑی میں سوار ماں بیٹا سے موبائل فونز ، سونے کی انگوٹھی اور دیگر اشیاچھین کر فرار ہو گئے ۔
تاتارا پولیس سے ایف آئی آر درج کرکے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے تلاش شروع کردی ۔
