ویب ڈیسک: لنڈیکوتل پولیس نے آئس سپلائر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمدکرکے 4ملزمان گرفتار کر لئے ۔
ایس ایچ او لنڈیکوتل عدنان آفریدی کی نگرانی میں سب انسپکٹر اجت خان نے لنڈیکوتل بائی پاس پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار کو روکا، تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 14 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس نے موقع پرد و ملزمان مامین اور امان اللہ کو موقع پر گرفتار کر گیا جن کی نشاندہی پر مبینہ اڈے پرچھاپہ مار کر مزید 16کلو گرام آئس برآمد کی گئی ۔
کارروائی کے دوران مزید 2ملزمان تراب الحق اور مسعود ساکنان خوگا خیل پیرو خیل کو گرفتار کر لیا گیا۔
