جنگ جاری رہے گی:محسن رضائی

ابھی سزا مکمل نہیں ہوئی ،جنگ جاری رہے گی:محسن رضائی

ویب ڈیسک: تہران اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC)کے سابق کمانڈر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ابھی سزا مکمل نہیں ہوئی ، اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔
اپنے تازہ بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری تنصیبات سے تمام افزودہ مواد پہلے ہی ہٹا دیا ہے اور یہ محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،ہمارے پاس اب بھی سائنسدان اور فیکٹریاں موجود ہیں، اور ہم اپنی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کہا کہ:”اگر ہمیں ایسے اڈے پر حملہ کرنا پڑے جو ہسپتال جیسا نظر آتا ہو، تو ہم کریں گے کیونکہ حملے وہیں سے ہو رہے ہیں، اور ہم نے حملہ کیا۔
کمانڈر محسن رضائی نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں مزید ہتھیار متعارف کروائے جائیں گے، اور اگر ابھی جنگ بندی کی گئی تو دشمن دوبارہ طاقتور ہو جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہماری سزا مکمل نہیں ہوئی ہمیں اس وقت تک کارروائی جاری رکھنی ہوگی جب تک ملک کا مستقبل محفوظ نہ ہو جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں مزید 40فلسطینی شہید، درجنوں زخمی