ویب ڈیسک: ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC)نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے پہلی بار اسرائیلی اہداف پر جنگی ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا ہے ۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کے آپریشن میں ہم نے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملے کے لیے جنگی ڈرونز استعمال کیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلا موقع ہے جب ایک ایرانی جنگی ڈرون مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوا اور فضا سے میزائل داغ کر اہداف کو نشانہ بنایا۔
اقدام کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر بڑھتے دبا ئواور ٹیکنالوجی کے نئے استعمال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
