ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس نے واضح بیان میں کہا ہے کہ اگر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اجازت دے دیں تو ایران چند ہی ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے ۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری ٹیکنالوجی میں اتنی پیش رفت کر لی ہے کہ اسے صرف ایک سیاسی منظوری درکار ہے، جس کے بعد وہ فوری طور پر ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکا ایران پر ممکنہ حملے یا پابندیوں کے نئے اقدامات پر غور کر رہا ہے۔
