ویب ڈیسک: ایرانی میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر بیئر شیوا میں جا گراجس کے نتیجے میں مائیکروسافٹ ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے حالیہ حملے میں ایک میزائل داغا گیا، جسے اسرائیلی فوج نے بروقت شناخت کر لیا اور اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا، مگر روکنے میں ناکام رہی۔
میزائل جنوبی اسرائیل کے شہر بیئر شیوا میں آ کر گرا، جہاں مائیکروسافٹ کا علاقائی دفتر واقع ہے، اگرچہ عمارت کو براہِ راست نقصان نہیں پہنچا، لیکن جاری فوٹیج میں دفتر کو دھماکے کے مقام کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں کئی گاڑیاں جلتی ہوئی دیکھی گئیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج مائیکروسافٹ کی AI خدمات کی ایک بڑی صارف ہے، جو کہ Azure کلاڈ، ترجمے کے ٹولز، اور AI ماڈلز کے ذریعے غزہ میں جاری فوجی مہم کی تکنیکی معاونت حاصل کر رہی ہے۔
