ویب ڈیسک: ایران کے مسلسل اور درست میزائل حملوں نے اسرائیل کے جدید میزائل دفاعی نظام، Arrow-3، کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
عسکری ذرائع کے مطابق اسرائیل ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لئے اپنے انٹرسپٹر میزائلز کی موجودہ ذخیرہ اندوزی کو خطرناک حد تک استعمال کر چکا ہے اور یہ رفتار برقرار رکھنا ممکن نہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی اس حکمتِ عملی کا مقصد اسرائیل کی ناقابلِ شکست ہونے کی ساکھ کو متزلزل کرنا اور خطے میں اس کی برتری کو چیلنج کرنا ہے ۔
ایرانی دفاعی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ صورتحال ان کے لیے ایک تزویراتی کامیابی ہے، کیونکہ اسرائیلی نظام کی اصل کمزوریاں اب عالمی سطح پر سامنے آ چکی ہیں۔
