امریکہ فوجی مداخلت سے باز رہے

ایران اسرائیل جنگ،امریکہ فوجی مداخلت سے باز رہے :روس کا انتباہ

ویب ڈیسک: روس نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے امریکہ کو خبردار کردیا کہ وہ کسی بھی فوجی مداخلت سے باز رہے ۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کی بلا اشتعال جارحیت نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
زاخارووا نے کہاایران کے پرامن ایٹمی پروگرام سے متعلق بے بنیاد شبہات کو ختم کرنے کی عالمی کوششیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے امریکا کو بھی سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم واشنگٹن کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی فوجی مداخلت سے باز رہے، کیونکہ یہ ایک نہایت خطرناک قدم ہوگا جس کے نتائج ناقابلِ پیش گوئی اور منفی ہوں گے۔
ترجمان نے زور دیا کہ روس اسرائیلی قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے فوری طور پر بند کرے۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشوں سے دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری