ایران میں ہزاروں شہری سڑکوں پر

ایران میں ہزاروں شہری ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک: ایران میں38ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی کے باوجود نماز جمعہ کے بعد ہزاروں شہری ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔
تہران سمیت کئی شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں لوگوں نے ایران کے پرچم تھامے، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کیے، اور صیہونی و امریکی پرچموں کو روند ڈالا۔
مظاہروں میں خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان سب شریک تھے، جنہوں نے یہ پیغام دیا کہ ایران اکیلا نہیں، اس کی قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔
ایک ایرانی خاندان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہم اپنے ملک کے لیے مرنے کو تیار ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ مظاہرے ایران میں قومی مزاحمت کے بڑھتے ہوئے جذبے اور عوامی حمایت کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں چترال سے تعلق رکھنے والے خاتون قتل