ویب ڈیسک: ٹانک میں پولیس چوکی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع ٹانک کے تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں لقمان پولیس چوکی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا ۔
بم دھماکے کے نتیجے میں چوکی کے قریب دیوار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
واقعے کے فوری بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
