ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور ٹانک میں دہشتگردی واقعات کے دوران پولیس چوکی کے باہر دھماکے ہوئے ہیں، تاہم اس دوران کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں پہنچی۔
ذرائع کے مطابق ضلع بنوں میں پولیس سٹیشن کے باہر دھماکہ ہوا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تھانہ میریان کی چار دیواری کے باہر دھماکہ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ادھر ضلع ٹانک میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے دھماکہ ہوا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹانک میں صابر بابا زیارت کے قریب لقمان پولیس چوکی کو دہشتگردوں نے آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ ضلع ٹانک میں دھماکہ کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات سے متعلق تاحال اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور ٹانک میں دہشتگردی واقعات کے دوران پولیس چوکی کے باہر دھماکے ہوئے ہیں.
