اسرائیل نے ایران کی شہری آبادی

اسرائیل نے ایران کی شہری آبادی کو نشانے پر رکھ دیا، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: غزہ آپریشن کی طرز پر اسرائیل نے ایران کی شہری آبادی کو نشانے پر رکھ دیا، صیہونیوں کی جانب سے جاری حملوں میں متعدد ایرانی زخمی ہوئے ہیں۔
ساتویں روز جاری اسرائیلی حملوں میں جہاں ایک طرف عام شہری نشانہ بن رہے ہیں، وہیں ان حملوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ غزہ کی طرز پر یہاں بھی وہی آپریشن جاری ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے ایران کی شہری آبادی کو نشانے پر رکھ دیا ہے، مسلسل ساتویں روز جاری ان حملوں میں ہر گھنٹے خواتین اور بچوں سمیت عام شہری متاثر ہو رہے ہیں۔
جمعے کے روز تہران کی گیشا سٹریٹ پر ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ شہری دفاعی ادارے علاقے میں امدادی کارروائیوں میں پہلے ہی مصروف ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج آئِی ڈی ایف نے مغربی اور وسطی ایران میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی جوابی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے جاری رکھی جا رہی ہیں۔
ایرانی حکام نے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا اصل ہدف شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچہ ہے، اور یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
میدان جنگ میں شدت کے ساتھ ساتھ عوامی غم و غصہ بھی بڑھ رہا ہے، اور ایران بھر میں مظاہرے اور احتجاجی جلوس منعقد کیے جا رہے ہیں، ان میں اسرائیل کیخلاف نفرت اور بھی بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نےججز تبادلہ و سنیارٹی کیس فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائرکردی