اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش

اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش، متعدد شہر کھنڈر بن گئے

ویب ڈیسک: ایرانی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے حواب میں اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش کر دی گئی، تازہ حملوں میں اسرائیل کے متعدد شہر کھنڈر بن گئے، اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) سمیت حکومتی عمارتوں کو بھی ان حملوں میں شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی آبادی کو نشانہ بنانے پر اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش کر دی گئی، جس سے اسرائیل کی پارلیمان بھی نشانہ بنی ہے، اور اسے شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کے علاوہ اسرائیل کے متعدد شہر کھنڈر بن گئے۔ اس تازہ حملے کو سب سے بڑا حملہ تصور کیا جا رہا ہے، اس حملے میں تل ابیب، یروشلم، حیفا سمیت کئی شہروں پر میزائل داغے گئے ہیں۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے گئے ہیں، جن میں شمالی، وسطی اور جنوبی اسرائیل کے اہم شہر اور آباد علاقے نشانہ بنے ہیں۔ ان حملوں میں بیئر شیبع، تل ابیب، حیفا، اور یروشلم کے قریب یہودی پہاڑی سلسلے کو شدید نقصان پہنچا۔
ان تازہ حملوں میں حیفا اور یروشلم میں زوردار دھماکوں کے مناظر کی ویڈیوز واءرل ہو گئی ہیں، جو اسرائیل کے دارالحکومت پر پہلے براہِ راست حملے تصور کیے جا رہے ہیں۔ ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) سمیت حکومتی عمارتیں بھی ان حملوں میں نشانہ بنی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں، جن کی براہِ راست آمد اور دھماکے متعدد علاقوں میں رپورٹ ہوئے، دفاعی سسٹم بھی انہیں نہِیں روک سکا۔ ان حملوں کے بعد اسرائیلی حکام نے عوام کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ فوجی حکام نے کہا ہے کہ صورتحال انتہائی سنگین ہے اور جوابی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق یہ حملے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف براہِ راست اور غیر معمولی عسکری کارروائی ہیں، جو مشرق وسطیٰ میں ایک مکمل جنگ کی سمت اشارہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیخہ مہرہ اور ریپر مونٹانا میں بڑھتی قربتیں سوشل میڈیا پر وائرل