ویب ڈیسک: اسرائیلی بربریت اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں ایرانی حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے، حالیہ ایران کا میزائل، حملہ آور وخودکش ڈرونز سے حملہ ان کی جانب سے 17 واں حملہ ہوگا، اس حملے میں اسرائیلی شہر ملیامیٹ ہو گئے، اس سے قبل بھی ہونے والے ایرانی حملوں میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت دیگر علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں، جنہیں دیکھ کر غزہ کا گمان ہوتا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی ریاست کے خلاف 17ویں حملے کی لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران اسرائیل پر میزائل، حملہ آور وخودکش ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ یہ اس حملے میں صیہونی فوجی مراکز، فوجی صنعتوں اور کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاسداران انقلاب کے اس آپریشن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بھاری میزائل اور جدید خودکار فضائی ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں، اس حوالے سے ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مربوط اور منظم انداز میں جاری ہے اور اس کا مقصد صیہونی فوجی مشینری کو مفلوج کرنا اور مزاحمتی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اس 17ویں میزائل و ڈرون حملے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات میں کئی مقامات پر آگ لگنے، دھماکوں اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بین الاقوامی مبصرین اس تازہ کارروائی کو ایران کی جوابی عسکری حکمت عملی کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔ یاد رہے ایرانی حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے، حالیہ ایران کا میزائل، حملہ آور وخودکش ڈرونز سے حملہ ان کی جانب سے 17 واں حملہ ہوگا.
