ویب ڈیسک: ضلع کولی پالس بٹیرہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری، جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جیپ ڈرائيور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی تھی، اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم حرکت میں آ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو میڈکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائ طبی امداد دے کر تحصيل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کر دیا، گاڑی کوہستان کولی پالس سے علاقہ بٹیرہ جاتے ہوے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور ایک عورت شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سے ایک مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔
