اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف

اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے،پاکستان

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسرائیل حملہ کر کے اقوام متحدہ اور ایران کی خودمختاری کیخلاف ورزی سمیت اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے.
پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں‌کہا کہ ہم ایران میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، جبکہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، ہم اسرائیل ایران کا پرامن حل چاہتے ہیں، اسرائیل نے حملہ کر کے اقوام متحدہ اور ایران کی خودمختاری کیخلاف ورزی کی. دوسری طرف اقوام متحدہ اجلاس میں‌ روسی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل تنازع باعث تشویش ہے، یہ تنازع رکوانے کے لیے اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں فوری طور پر پوری کرے، ایران کا جوہری پروگرام عالمی ایٹمی ایجنسی کی نظر میں ہے۔
ادھر چینی سفیر نے کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کا فوری حل چاہتے ہیں ، دونوں ممالک کے تنازع سے سکیورٹی صورتحال پیدا ہوئی، کشیدگی کے خاتمے کے لے ایران اور اسرائیل کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے ایران پر آج حملہ کیا گیا جس میں معصوم شہری نشانہ بنے، اس کے جواب میں ایران نے بھی میزائلوں کی بارش کر دی، جس سے اسرائیل کے شہر کھنڈرات میں‌تبدیل ہو گئے.

مزید پڑھیں:  8ہزار کیوسک کا بڑا ریلہ ایبٹ آباد سے ہری پور کا رخ کر گیا، الرٹ جاری