سینئر کمانڈر سعید ایزدی شہید

پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر سعید ایزدی شہید، اسرائیل نےذمہ داری قبول کر لی

ویب ڈیسک: پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر سعید ایزدی شہید کر دیئے گئے، جس کے بعد اسرائیل نے ذمہ داری قبول کر لی۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاتس نے اعلان کیا ہے کہ القدس فورس کے فلسطین کور کے کمانڈر اور 7 اکتوبر کے حملے سے قبل حماس کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرنے والے اہم رہنما سعید ایزدی کو تہران کے وسطی علاقے میں ایک خصوصی کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا ہے۔
کاتس نے اس کارروائی کو اسرائیلی انٹیلی جنس اور فضائیہ کی "بڑی کامیابی” قرار دیا اور کہا کہ یہ 7 اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد اور یرغمالیوں کے لیے انصاف کا ایک اقدام ہے، اسرائیل اپنے دشمنوں کو دنیا کے کسی بھی کونے میں تلاش کرکے نشانہ بناتا رہے گا۔
سعید ایزدی کی ہلاکت کو ایران میں ایک سنگین سیکیورٹی چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ حملہ ایرانی دارالحکومت کے مرکز میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے، تاہم فی الحال ایرانی حکومت نے باضابطہ طور پر اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی، لیکن سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ میں ہنگامی سرگرمیوں اور سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ یاد رہے پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر سعید ایزدی شہید کر دیئے گئے، جس کے بعد اسرائیل نے ذمہ داری قبول کر لی۔

مزید پڑھیں:  مولانا خان زیب کی نعش سڑک پر رکھ کراحتجاج،باجوڑ میں حالات کشیدہ