ویب ڈیسک: ضلع دیربالا میں شدید بارشیں جاری ہیں، جن سے فصلیں تباہ اور سڑکیں زیرآب آ گئیں۔
تھل کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے سے آس پاس کے علاقوں میں فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ بارش کا پانی تھل بازار کی سڑکوں پر تیرنے لگا ہے، ادھر لاموتی میں مکان اور پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دیربالا میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں جس سے درواز پل، لاموتی، گئیر خوڑ پر ٹریفک بند ہو گئی ہے، مقامی پولیس و عوام بحالی کے کام میں مصروف ہیں، تاہم بارش سے تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
