ایرانی ڈرون حملہ نے تباہی مچا

ایرانی ڈرون حملہ نے تباہی مچا دی، اسرائیل میں‌متعدد عمارتیں زمین بوس

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی بربریت کے حواب میں ایرانی ڈرون حملہ نے اسرائیل میں تباہی مچا دی، جس سے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، جبکہ اس دوران متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، اس واقعہ میں متعدد افراد کے ان عمارتوں کے ملبے تلے دب جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایران کے جانب سے فائر کیے گئے ایک خودکش ڈرون نے شمالی اسرائیل میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں علاقہ میں شدید تباہی پھیل گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں متعدد افراد کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق جیسے ہی دھماکے کی آواز آئی، علاقے میں بھاری تباہی دیکھی گئی اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑیں، امدادی ادارے اور سیکیورٹی فورسز بھی فوری حرکت میں آ گئیں اور موقع پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس حملے کو ایران کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں براہِ راست حملوں کے سلسلے کی ایک نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ یاد رہے ایرانی ڈرون حملہ نے اسرائیل میں تباہی مچا دی، جس سے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، جبکہ اس دوران متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں.

مزید پڑھیں:  تیسرا ونڈے اور سیریز سری لنکا کے نام، بنگلہ دیش کو 99 رنز سے شکست