ایرانی جدوجہد کو روس کی مکمل

ایرانی جدوجہد کو روس کی مکمل تائید حاصل ہے، صدر پیوٹن

ویب ڈیسک: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایرانی جدوجہد کو روس کی مکمل تائید حاصل ہے، روس ایران کے جائز مفادات، بشمول پرامن ایٹمی پروگرام، کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام سمیت اس کے جائز مفادات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی جدوجہد کو روس کی مکمل تائید حاصل ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ ہم ایران اور اس کے جائز مفادات، بشمول ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے ان عناصر کو اشتعال انگیز قرار دیا جو روس کو غیر معتبر شراکت دار کہہ رہے ہیں۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ روس قابلِ اعتماد پارٹنر نہیں، وہ دراصل اشتعال پھیلانے والے ہیں۔
پیوٹن نے کہا کہ میں نے امریکی، اسرائیلی اور ایرانی رہنماوں کے ساتھ روس کا وژن شیئر کیا کہ یہ تنازع کیسے ختم کیا جا سکتا ہے، ہمیں امید ہے کہ ہماری تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ نے ظاہر شاہ طورو کو دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی