ویب ڈیسک: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے آئی ڈی ایف انٹیلی جنس بیس کا دورہ کیا اور اس دوران صیہونی فوج کے اہلکاروں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ ایران کیخلاف مکمل فتح حاصل کریں گے۔
اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے دورہ کے موقع پر وزیر رن ڈرمر، ملٹری سیکرٹری میجر جنرل رومن گوفمین، قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر تزاحی ہانیگبی، اور آئی ڈی ایف انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل شلومی بائنڈر بھی موجود تھے۔ نیتن یاہو نے وہاں تعینات حاضر سروس اور ریزرو فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں یہاں ان بہادر اور باصلاحیت فوجیوں کے ساتھ موجود ہوں جو مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں، وہ انٹیلی جنس فراہم کر رہے ہیں جو ہمیں جنگیں جیتنے میں مدد دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو کام ہو رہا ہے، وہ اسرائیل کی بقا اور مستقبل کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، ہم دشمن کو ہر جگہ تلاش کریں گے، اور شکست دیں گے۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے آئی ڈی ایف انٹیلی جنس بیس کا دورہ کیا اور اس دوران صیہونی فوج کے اہلکاروں اور افسران سے خطاب میں کہا کہ ایران کیخلاف مکمل فتح حاصل کریں گے۔
