مذاکرات کا عمل محض وقت حاصل

مذاکرات کا عمل محض وقت حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے، عباس عراقچی

ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے بعد امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، جبکہ موجودہ حالات میں یہ بھی واضح نہیں کہ امریکہ واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہے یا نہیں، لیکن مذاکرات کا عمل محض وقت حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے.
ایک انٹرویو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین نہیں کہ ہم اب امریکہ پر بھروسہ کر سکتے ہیں، ہو سکتا ہے یہ تمام مذاکرات صرف ایک پردہ ہوں، جس کے پیچھے اصل منصوبہ ایران پر حملے کا ہو، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان مذاکرات میں الجھا کر اسرائیل کو حملے کا فری ہینڈ دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا عمل محض وقت حاصل کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے، تاکہ کسی بڑی عسکری کارروائی کی تیاری مکمل کی جا سکے، اس دوران یہ واضح ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے بعد امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
ایرانی قیادت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے اور امریکہ کی پوزیشن پر بھی تہران میں شکوک و شبہات گہرے ہو رہے ہیں۔ایک طرف جنگ بندی اور دوسری طرف پابندیاں بھی ایران پر لگائی جا رہی ہیں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا شہید مولانا خانزیب کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ گرانٹ کا اعلان