ویب ڈیسک: بچوں کی فارم ب بنوانے کے حوالے سے نادرا نے واضح کیا ہے کہ فارم ب بنوانے کیلئے 3 تا10 سالہ بچوں کی تصویر لازمی، آئرِس سکین بھی لیا جائیگا۔
نادرا کے مطابق ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 3 سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نادرز ذرائع کے مطابق 3 تا10 سالہ بچوں کی تصویر لازمی ہوگی جبکہ اس کے ساتھ ہی آئرِس سکین بھی لیا جائے گا، دوسری طرف 10 سے 18 سال کے بچوں کیلئے تصویر، بائیو میٹرک اورآئرِس سکین لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج ہوگی، جبکہ پہلے سے بنے ہوئے ب فارم منسوخ نہیں ہوں گے لیکن پاسپورٹ بنوانے کیلئے نیا ب فارم لازم قرار دیا گیا ہے۔
