متعدد ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع

پیسکو وڈبلیوایس ایس پی اختلافات،بل عدم ادائیگی پر متعدد ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع

ویب ڈیسک: پیسکو و ڈبلیوایس ایس پی اختلافات شدید ہوتے جارہے ہیں، پیسکو نے بل عدم ادائیگی پر متعدد ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی، عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے، مساجد اور ہسپتالوں کو بھی پانی کی ترسیل متاثر ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائِ دارالحکومت پشاور میں پیسکو و ڈبلیوایس ایس پی اختلافات شدید ہوتے جا رہے ہیں، جس کے باعث پیسکو نے متعدد ٹیوب ویلز کی بجلی کاٹ دی ، جس کا عذر یہ تراشا جا رہا ہے ٹیوب ویلوں کی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر کاٹی ہے۔
اس اقدام کے بعد متاثرہ علاقوں کے ہزاروں شہری شدید گرمی میں پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، اس صورتحال میں شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف گھریلو صآرفین پانی کو ترسنے لگے، بلکہ مساجد اور ہسپتالوں میں بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
ٹیوب ویلوں کی بجلی کاٹ دینے کے بعد سے متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے، جہاں عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیسکو اور ڈبلیو ایس ایس پی اپنی ادارہ جاتی کشمکش میں عوام کو نہ گھسیٹیں۔
ڈبلیو ایس ایس پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیسکو کا اقدام بلا اطلاع اور غیر قانونی ہے، جبکہ پیسکو حکام کا مؤقف ہے کہ بارہا نوٹسز کے باوجود واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی، اس لیے مجبوری میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ شہری حلقوں اور مقامی نمائندوں نے بھی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے پانی کی فراہمی بحال کروائے اور عوام کو اس اذیت سے نجات دلائے۔
یاد رہے کہ پیسکو و ڈبلیوایس ایس پی اختلافات شدید ہوتے جارہے ہیں، پیسکو نے بل عدم ادائیگی پر متعدد ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی، عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے، مساجد اور ہسپتالوں کو بھی پانی کی ترسیل متاثر ہونے لگی۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر عارف علوی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج