سواریوں سے بھری چنگ چی نہر

تنگی میں سواریوں سے بھری چنگ چی نہر میں جا گری، ایک بچہ لاپتہ

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں سواریوں سے بھری چنگ چی نہر میں جا گری، جس میں سوار تمام سواریوں کو نکال لیا گیا تاہم ایک سات سالہ بچہ ڈوب کر لاپتہ ہو گیا ہے۔
واقعات کے مطابق تحصیل تنگی زیارت کلی اور بوچے پل کے درمیان چنگ چی سواریوں سمیت نہر میں گر گئی۔ اس موقع پر موجود لوگوں کی کوششوں سے چھ خواتین سواریوں کو نہر سے باہر نکال لیا گیا، تاہم ایک سات سالہ بچہ حمزہ ڈوب کر لاپتہ ہو گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے اس بچے کی تلاش شروع کر دی ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی سرچ آپریشن کے لئے جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: کوچی بازار میں خوفناک آتشزدگی سے2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق