بچے آٹے کی بجائے ریت کھانے

غزہ میں قحط نے ڈیرے ڈال دیئے، بچے آٹے کی بجائے ریت کھانے لگے

ویب ڈیسک: اسرائیل کی بربریت اور ظلم کے باعث غزہ میں قحط نے ڈیرے ڈال دیئے، جس کے بعد غزہ کے بچے آٹے کی بجائے ریت کھانے لگے، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔
اسرائیلی محاصرے اور بمباری کے باعث غزہ میں جاری قحط نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں، اس دوران ایک فلسطینی بچے نے عالمی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے آٹے کے لیے آٹھ گھنٹے پیدل سفر کیا، لیکن راستے میں تھیلا چھین لیا گیا، اور مجھے آٹے کے بجائے ریت کھانی پڑی۔
یہ بچہ اپنی ماں اور بہنوں کے ساتھ میلوں کا سفر کر کے امدادی سامان لینے گیا تھا، لیکن شدید بھوک، بدنظمی اور لوٹ مار کی صورتحال کے باعث وہ خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہوا۔
اقوام متحدہ اور امدادی اداروں کی رپورٹس کے مطابق، غزہ میں بچوں کی بھوک اور غذائی قلت اس سطح تک پہنچ چکی ہے، جہاں ریت، گھاس اور جانوروں کی خوراک تک انسانی استعمال میں لائی جا رہی ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قحط اسرائیلی ناکہ بندی اور امدادی سامان کی بندش کا براہِ راست نتیجہ ہے، جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ اس صورتحال میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ محصور شہریوں تک بنیادی ضروریات پہنچائی جا سکیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ونڈے اور سیریز سری لنکا کے نام، بنگلہ دیش کو 99 رنز سے شکست