ویب ڈیسک: ضلع سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے، معمر افراد و بچوں کا برا حال جبکہ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
بجلی کی غیر اعلانیہ و ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ گھروں میں بچوں اور خواتین کا گرمی سے برا حال ہے۔
