ویب ڈیسک : امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کیلئے ایران پر حملے کر رہا ہے، وہ ایران سے طویل عرصہ تک جنگ کے خواہشمند ہیں تاکہ ہمیشہ کے لیے اقتدار میں رہ سکیں۔
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ چھیڑ کر اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران سے لڑنا چاہتے تھے کیونکہ اس طرح وہ ہمیشہ کے لیے اقتدار میں رہ سکتے ہیں، بل کلنٹن کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی اور عسکری تصادم انتہائی سنگین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
کلنٹن کے اس بیان کو عالمی سطح پر سیاسی تبصرہ نگاروں اور سفارتی حلقوں میں خاص توجہ دی جا رہی ہے، کیونکہ یہ ایک سابق امریکی صدر کی جانب سے اسرائیلی پالیسی پر براہِ راست تنقید تصور کی جا رہی ہے۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت اندرونی سیاسی دباؤ، بدعنوانی کے الزامات اور عوامی عدم اعتماد کا شکار ہے، اور جنگی ماحول کو وہ سیاسی بچاؤ کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کیلئے ایران پر حملے کر رہا ہے، وہ ایران سے طویل عرصہ تک جنگ کے خواہشمند ہیں تاکہ ہمیشہ کے لیے اقتدار میں رہ سکیں۔
