ویب ڈیسک: ایران اسرائیل جنگ میں مزید تیزی آتی جا رہی ہے، حالیہ اسرائیلی حملے میں ایک اور ایرانی جوہری سائنسدان اہلیہ سمیت شہید کر دیئے گئے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کی جانب سے دی گی معلومات کی روشنی کی گی ہے، جو حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کی مہم کا حصہ رہے ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایک اور ایرانی جوہری سائنسدان اہلیہ سمیت شہید کر دیئے گئے، یہ واقعہ ایرانی دارالحکومت تہران کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی فوج نے ان کو گھر میں نشانہ بنایا، اس سلسلے میں سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سائنسدانوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش اور ایران کی سائنسی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے، ایران ان بزدلانہ کارروائیوں کا فوری اور منہ توڑ جواب دے گا۔
